اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے 24 لاکھ افراد کو کمپیوٹرائزڈ فردات جاری کیں

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی نے 2022-2023 میں 36 لاکھ سے زائد فردات اور انتقالات کی خدمات فراہم کیں جسکی بدولت سرکاری خزانے میں قریباً 17 ارب روپے آمدن ہوئی۔

پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے 232 سنٹرز، دیہی مراکز مال، نادرا ای سہولت اور بینکوں پر مشتمل اراضی ریکارڈ کے وسیع نیٹ ورک سے 2022-2023 میں 24 لاکھ افراد کو کمپیوٹرائزڈ فردات جاری کی گئیں جبکہ 11.5 لاکھ انتقالات تصدیق کیے گئے۔

صوبائی ٹیکس اور سروس چارجز کی مد میں سرکاری خزانہ میں قریباً 17 ارب روپے کی آمدن ریکارڈ کی گئی ہے۔  16 لاکھ فردات اراضی ریکارڈ سنٹرز، 4 لاکھ نادرا ای سہولت، قریباً 36 ہزار ای خدمات مراکز، 2.5 لاکھ  دیہی مراکز مال، ایک لاکھ سے زائد آن لائن جبکہ 44 ہزار بینک اور 20 ہزار فردات موبائل وین سے جاری ہوئیں۔

11.5 لاکھ تصدیق شدہ انتقالات میں سے قریباً 5.5 لاکھ انتقالات اراضی ریکارڈ سنٹرز، 15 ہزار ای خدمت مراکز، 2 لاکھ سے زائد دیہی مراکز مال اور قریباً 3.5 لاکھ انتقالات بذریعہ رجسٹری جبکہ 11 ہزار سے زائد بینک اور 16 ہزار سے زائد انتقالات کی تصدیق موبائل وین سے کی گئی۔

پرائم منسٹر پورٹل پر مالی سال 2022-2023 میں کل 272 شکایات موصول ہوئیں۔ موثر مانیٹرنگ کی بدولت فوری کارروائی کرتے ہوئے سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ 67 آفیسرز اور آفیشلز کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کیا گیا جبکہ تادیبی کارروائی مکمل کرتے ہوئے 53 افراد کو نوکریوں سے برخاست کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سائرہ عمر کا کہنا ہے کہ لینڈ ریکارڈ سروسز کا خود کار طریقے سے حصول ممکن بنایا جا رہا ہے۔ پنجاب بھر میں رجسٹری بذریعہ ای رجسٹریشن کی سہولت کا آغاز کیا گیا ہے جسکی بدولت عوام کے لیے ریکارڈز کی رسائی کو آسان اور محفوظ بنایا جائے گا۔ ریونیو ایڈمنسٹریشن کو موثر بنانے کے لیے انتظامی امور کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ ڈیٹا کی یونیورسل رسائی کے ذریعے سائلین کسی بھی جگہ سے اپنے مطلوبہ علاقہ کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا لینڈ ایڈمنسٹریشن کے نظام کو مربوط اور بین الاقوامی معیار کے مطابق رائج کرنے کے لیے شہری اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن پر بھی پیش رفت جاری ہے۔ پنجاب میں لینڈ ایڈمنسٹریشن سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی میں ماڈرن ٹیکنالوجی اور جدید سافٹ وئیر کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے