اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اسلام آباد، لاہور، کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی، موجودہ حکومت کے خاتمے سے قبل ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا، ٹینڈر بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جائے گا، آؤٹ سورسنگ کے لئے کمیٹی نے عملی اقدامات شروع کر دئیے۔

دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، سکردو ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق کامیاب بولی دہندہ کمپنی ایئرپورٹ کے اندر سہولیات میں اضافہ کی ذمہ دار ہو گی، کمپنی عالمی برانڈز اور ڈیوٹی فری دکانیں کھولنے کا اہتمام کرے گی، کامیاب بولی دہندہ کمپنی ایئرپورٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش، مرمت و صفائی سمیت تمام امور کی ذمہ دار ہو گی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر سالانہ 90 لاکھ مسافروں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت ایک کروڑ 30 لاکھ تک بڑھائی جائے گی، ایئرپورٹ سکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے