اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پلاٹوں کی ٹرانسفر کا عمل رک گیا

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں پلاٹوں کی ٹرانسفر کا عمل رک گیا۔ وفاقی حکومت نے فنانس ایکٹ میں ایف بی آر سے 7 ای کا سرٹیفکیٹ لینے کا حکم دیا۔

ملکی معیشت میں کردار ادا کرنے والے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ وفاق کے فنانس ایکٹ سے اراضی کی ٹرانسفر کو بریک لگ گئی۔ ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے مختلف حکومتوں نے کئی پیکجز کا اعلان تو کیا مگر مسائل حل نہ ہو سکے۔

وفاقی حکومت نے پراپرٹی کی ٹرانسفر  کے لئے  فنانس ایکٹ میں ایف بی آر سے 7 ای کا سرٹیفکیٹ لینے کا حکم دیا لیکن ایف بی آر  نے تاحال 7 ای سرٹیفکیٹ کے ٹی او آرز ہی وضع نہ کیے اور ایل ڈی اے سمیت پنجاب کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں پلاٹوں کی ٹرانسفر رک گئی۔ ایل ڈی اے میں پراپرٹی ٹرانسفر کے 588 کیسز کا عمل التوا کا شکار ہے۔

فنانس ایکٹ 2023 میں کسی بھی پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے ایف بی آر کو بتانا لازم قرار دیا گیا۔ ایف بی آر کی جانب سے تاحال کوئی لیٹر ایل ڈی اے کو جاری نہ کیا گیا۔ ایل ڈی اے نے ایف بی آر سے وضاحت مانگنے کے لئے مراسلہ بھی لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ کے سیکشن 2 اے سے متعلق ایل ڈی اے کو وضاحت کی جائے۔ غیر منقولہ پراپرٹی کی رجسٹریشن کا اطلاق ڈویلپمنٹ اتھارٹی پر ہوتا ہے۔ ایف بی آر کے سیکشن 7 ای کی مکمل وضاحت دی جائے۔

ایف بی آر کا مراسلہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پراپرٹی ٹرانسفر کے لیے ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے