اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیراعظم نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے ن لیگ کی 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عام انتخابات اور نگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے مسلم لیگ ن کی 5 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کو  نگران سیٹ اپ کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپا گیا ہے، کمیٹی میں سینئر لیگی رہنما  سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال اور اسحاق ڈار شامل ہیں، کمیٹی پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں سے مذاکرات کرے گی۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو بھی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹی براہ راست پارٹی قائد  نواز شریف سے رابطے میں رہے گی۔

مسلم لیگ ن کی کمیٹی پی ڈی ایم اور اتحادیوں سے دو اہم معاملات پر بات کرے گی، کمیٹیوں کے مابین موجودہ قومی اسمبلی کی تحلیل کی تاریخ اور نگران وزیراعظم کے ناموں پر مشاورت ہوگی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے