(لاہور نیوز) عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا نہ مل سکا۔ سبزیاں اور پھل قوت خرید سے باہر ہیں۔ برائلر گوشت مزید سستا ہونے کے باوجود پہنچ سے دور ہے۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیاں اور 3 پھل مہنگے کر دئیے گئے۔ اوپن مارکیٹ میں ادرک 1100 اور لہسن 520 روپے فی کلو سے نیچے نہ آیا۔ ٹماٹر 120، پیاز 70 روپے فی کلو بکنے لگے۔ میتھی اور مٹر 300، بند گوبھی 100، گھیا توری 140 روپے فی کلو ہے۔
پھلوں میں لیچی 420، انگور 400 اور آم سندھڑی 260 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔ کھجور ایرانی 640، خوبانی سفید 260 روپے فی کلو مل رہی ہے۔
برائلر سستا ہو کر بھی غریب کے دسترخوان سے دور ہے۔ برائلر گوشت مزید 15 روپے سستا، فی کلو قیمت 552 روپے مقرر ہے۔ فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے، 258 روپے فی درجن ہو گئے۔
عوام کہتے ہیں آمدن میں اضافہ نہیں ہو رہا لیکن مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل سرکاری نرخوں کے برعکس مہنگے داموں فروخت کئے جا رہے ہیں۔