اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سودی نظام قائم رکھنے والے حکمرانوں کیخلاف اعلان جنگ کرتے ہیں: سراج الحق

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سودی نظام قائم رکھنے والے حکمرانوں کے خلاف جماعت اسلامی اعلان جنگ کرتی ہے۔

حرمت سود سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا یہ جلسہ نہیں سود کے خلاف اعلان جنگ اور جہا د ہے،  ہماری یہ مہم پاکستان میں مکمل سودی نظام کے خاتمہ تک جاری رہے گی، راولپنڈی کے محمد مسعود نے سودی نظام کی وجہ سے بیوی بچوں کے ساتھ خودکشی کی، حق اور سچ کا تقاضا ہے کہ حکمرانوں کے گریبان پکڑے جائیں۔

انہوں نے کہا ہم 90 فیصد مسلمان ہیں، اللہ نے فرمایا ہے سود اس کے ساتھ جنگ ہے، قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان میں سودی نظام ختم کیا جائے،مگر قائد اعظم کی رحلت کے بعد سے آج تک سودی نظام قائم ہے، ہم سودی نظام قائم رکھنے والے حکمرانوں کے خلاف جنگ کا اعلان کرتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ حضرت عمر فاروق کی 22 لاکھ مربع میل پر حکومت تھی اس زمانے میں سودی نظام نہیں عدل کا نظام تھا،  پی ڈی ایم کی 13 جماعتوں کا امام ایک عالم دین ہے،  ہمیں امید تھی کہ سودی نظام کا خاتمہ ہوگا، 13 اگست کوحکومت کا خاتمہ ہونے والا ہے لیکن انہوں نے سودی نظام ختم نہیں کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں قرضہ ملنے پروزیراعظم نےمبارکباد دی، قرض ملنے پر مبارکباد ایسے دی جیسے سری نگرمیں جھنڈا لہرایا ہو، ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کے قرضوں سے ترقی نہیں ہوسکتی، قرض،کرپشن اور مس مینجمنٹ کوختم کرنا ہوگا،  پی ڈی ایم، پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے سودی نظام قائم رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگراسلامی اورخوشحال پاکستان چاہتے ہو تو جماعت اسلامی کولانا ہوگا، ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں، نواز شریف مریم نواز اور زرداری بلاول کو وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں، پی ڈی ایم ،پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی ’اسٹیٹس کو‘کا نام ہے،    جب قومی اسمبلی میں مزدور جائے گا تو ہی مزدور کی زندگی میں انقلاب آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم سود کی علامت ہے ان بتوں کوتوڑنا ہے، جماعت اسلامی کے کسی وزیر یا سینیٹر پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں، دشمن بھی یہی چاہتا ہے کرپٹ لوگ اقتدارمیں رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے