اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں 1 ہزار سے زائد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز ٹریفک کیلئے وبال جان بن گئے

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) شہر میں قائم ایک ہزار سے زائد غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز لیگل کئے گئے اور نہ ہی بند کروائے جا سکے، پارکنگ سٹینڈز شہر کی ٹریفک کے لئے وبال جان بن گئے ۔

رپورٹ پر سیکرٹری  بلدیات پنجاب ڈاکٹر ارشاد برہم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  پارکنگ کمپنی کے افسران کو مانیٹرنگ کیمروں کے ذریعے فوری  کنٹرول روم فعال کر کے  آٹومیشن پر لانے کا حکم  دیا ہے۔

سپیشل برانچ کی  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں 216 رجسٹرڈ پارکنگ سٹینڈز بھی کمپیوٹرائزڈ  نہیں ہو سکے، پارکنگ کمپنی کے چار کروڑ روپے کا ماہانہ ہدف پورا نہیں ہو سکا،پارکنگ کمپنی  کے خلاف جعلی پرنٹ شدہ بُکس کے ذریعے ٹوکن وصولی کی بھی ہزاروں شکایات سامنے آئی ہیں، سیکرٹری بلدیات پنجاب نے کمپنی میں کرپشن کے معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شہر میں غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز سرکاری و  پرائیویٹ پلاٹس میں چلائے جا رہے ہیں، شالامار ،عزیز بھٹی ،گلبرگ ،سمن آباد زونز میں 400 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز موجود ہیں، داتا گنج بخش زون میں 100 ،راوی زون 110،نشتر زون 200 ،علامہ اقبال زون میں بھی 200 غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  زون ٹو میں واقع 45 پارکنگ سٹینڈز سے ٹوکن فیس آمدن بھی مکمل نہیں کی جا سکی، اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات  ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے