21 Jul 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیِزی، پاکستان سٹاک ایکسچینج 15 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری ہفتہ کے آخری دن کے ایس ای 100 انڈیکس 15 ماہ بعد 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس ایک موقع پر 46 ہزار 29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
کاروباری روز کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 920 پوائنٹس پر بند ہوا۔