21 Jul 2023
(ویب ڈیسک) روپے کی قدر کو روندتے ہوئے ڈالر کی مسلسل اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ 67 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 286 روپے 81 پیسے پر بند ہوا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض ڈیل کے بعد ڈالر کی قدر میں آئی گراوٹ عارضی ثابت ہوئی رواں ماہ ڈالر 10 روپے 56 پیسے نیچے آنے کے بعد 11 روپے 38 پیسے مہنگا ہوگیا، 4 جولائی کو ڈالر انٹر بینک میں 275 روپے 43 پیسے کا ہوگیا تھا۔