اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں جیب تراش گینگ سرگرم، وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جیب تراش گینگ بے قابو ہوگیا، جیب تراشی کی وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کر کے رکھ دیا۔

لاہور نیوز کو موصول ہونیوالی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران شہر میں جیب تراشی کی 10 ہزار 766 وارداتیں رپورٹ ہوئیں،  شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیے گئے۔

سٹی ڈویژن جیب تراشی کی وارداتوں میں پہلے نمبر پر رہا جہاں پر چھ ماہ میں چار ہزار 111 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، دوسرے نمبر پر صدر ڈویژن رہا جہاں پر 1910 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، تیسرے نمبر پر سول لائن ڈویژن رہا جہاں پر 1511 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

چوتھے نمبر پر ماڈل ٹاؤن ڈویژن رہا جہاں پر 1196، پانچویں نمبر پر اقبال ٹاؤن ڈویژن جہاں 1165  اور کینٹ ڈویژن 873 وارداتوں کیساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔

 آئے روز جیب تراشی کی وارداتوں سے شہری پریشان جبکہ لاہور پولیس ایسے متحرک گینگز کو پکڑنے میں بے بس ہو کر رہ گئی، سینکڑوں  درخواستوں کے تاحال مقدمات درج نہیں کیے جا سکے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے