اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تعمیراتی شعبے پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا: اسحاق ڈار

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت اور تعمیراتی شعبے پر مزید کوئی بوجھ نہیں ڈالا جائے گا، کوشش کر رہے ہیں ایسی پالیسی بنائی جائے جس سے مہنگائی میں کمی ہو۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجٹ میں وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوگا اس کو ایوان کے سامنے رکھوں گا، اہم ڈویلپمنٹ کو ایوان کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ 3 دستاویز قومی اسمبلی لائبریری میں رکھی جا رہی ہے، ارکان پارلیمنٹ نے بجٹ میں مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے شرائط پر عمل نہ کرنے سے بہت مشکلات درپیش آئیں، افراطِ زر کی شرح 7 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

وزیر خزانہ  نے آئی ایم ایف معاہدے کی دستاویز پیش کر دیں اور کہا کہ معاہدے کے 11 یا 12 ریویو ہوتے ہیں، لیٹر آف انٹینٹ 30 جون کو سائن ہوا، پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف معاہدے پر 9 واں ریویو ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کام شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے کیا جا رہا ہے، تمام دستاویزات وزارت کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں، جب ہماری حکومت آئی تو 14 ارب ڈالر  کے ذخائر تھے، ہماری کوشش ہو گی ملکی ذخائر کو بہتر انداز میں چھوڑ کر جائیں، کوشش ہے جب نئی حکومت آئے تو یہ پروگرام ختم ہو چکا ہو۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ تعمیرات اور زراعت پر کوئی بھی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی ہے، جو پالیسیاں شروع کیں ان سے آنے والے وقت میں مہنگائی کا طوفان تھمنا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے