اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دل کا علاج بند، مریض رُل گئے

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کیلئے مفت علاج بند ہونے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو لمبی لمبی لسٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نجی ہسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ پر دل کے مریضوں کیلئے مفت علاج بند ہونے کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں بھی مریضوں کو لمبی لمبی لسٹ کا سامنا ہے،  جناح ہسپتال کے کارڈیک سرجری یونٹ میں دل کے آپریشن نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

 گذشتہ دو ماہ میں صرف 5 مریضوں کے آپریشن کیے جا سکے ہیں، گذشتہ ایک ماہ میں صرف چار مریضوں کے آپریشن کیے گئے رواں مہینہ میں اب تک صرف ایک آپریشن کیا جا سکا ہے، سیکڑوں مریض  بائی پاس آپریشن کے منتظر ہیں۔

جناح ہسپتال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے دو ماڈیولر آپریشن تھیٹر بنائے گئے ہیں مگر دل کے مریضوں کو جدید ترین آپریشن تھیٹر میں علاج معالجہ کی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں۔

 جناح ہسپتال میں مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں کی بجائے نجی ہسپتالوں میں منتقل کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے، جناح ہسپتال کے کارڈیک یونٹ میں دل کے آپریشن نہ ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، ہیلتھ کارڈ پر مفت علاج معالجہ بند ہونے سے مریض خوار ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے