اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف معاہدہ، حکومت عوام کو ایک اور بجلی کا جھٹکا لگانے کو تیار

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت نے عوام کو بجلی کا دوسرا جھٹکا لگانے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے نرخ میں مزید 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا، اضافہ کے بعد بجلی کی اوسط قیمت 29 روپے سے بڑھ کر 33 روپے فی یونٹ ہوجائے گی، اگر اس میں ٹیکسز بھی شامل کر لیے جائیں تو بجلی کا فی یونٹ ففٹی کراس کر کے53 روپے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے بجلی 8 روپے فی یونٹ اضافہ کی آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی تھی،  چند روز قبل بجلی 4 روپے 96 پیسے مہنگی کی گئی، اب تین روپے ایک پیسے فی یونٹ بڑھائی جائے گی، حکومت بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا ورکنگ پیپر نیپرا کو بھجوائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا سے منظوری کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیش جاری کیا جائے گا، حکومت کو رواں مالی سال میں 3 ہزار 495 ارب روپے ریونیو کی ضرورت ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ٹی وی فیس کی طرز پر ریڈیو فیس کی وصول کا بھی اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت صارفین کو ہر بل میں 15 روپے ریڈیو فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے