اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا

21 Jul 2023
21 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ٹریفک رولز کی بہت زیادہ خلاف ورزی ہورہی ہیں ، ایل ڈی اے رولز بنائے اور مین سٹرک کی سروس لائن پر پارکنگ ختم کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی پارکنگ سے ٹریفک جام ہوتی ہے جو آلودگی کا باعث بنتی ہے ، پرانے درختوں کو محفوظ کیا جائے اور انکو گرنے سے بچایا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ جن ریسٹورنٹس کی پارکنگ نہیں ہے اسکو سیل کردیں، ممبر واٹر کمیشن  نے کہا کہ فوڈ سکیورٹی کے معاملے پر سرکاری حکام غیر سنجیدہ ہیں۔

عدالت نے شہر میں  غیر قانونی پارکنگ فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے  آئندہ سماعت پر مختلف محکموں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے