(لاہور نیوز) مون سون کی بارشوں میں کھڑا پانی ڈینگی لاروا کا سبب بننے لگا۔ شہر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔
بارشوں کا پانی ڈینگی لاروا پیدا کرنے لگا۔ شہر میں ڈینگی کیسز اور لاروا میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ 10ٹاؤنز میں 30 ہزار سے زائد ڈینگی ہاٹ سپاٹس موجود ہیں۔ ڈینگی ٹیموں کی جانب سے سرویلنس نہ ہو سکی۔
24گھنٹوں میں شہر کے 700 سے زائد مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔ مختلف ہسپتالوں میں 13 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں۔ رواں سال ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کروانے پر 2 ہزار 224 افراد پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ 63افراد کو ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر گرفتار بھی کروایا گیا۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر زاہد منیر کا کہنا ہے کہ ڈینگی ہاٹ سپاٹس سمیت لاروا کی روک تھام کے لئےاقدامات کر رہے ہیں۔ 42ہزار سے زائد افراد کو ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔