اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کا گراف مسلسل بلند، پولٹری مصنوعات پہنچ سے دور

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا گراف مسلسل بلند ہو رہا ہے ۔ پولٹری مصنوعات پہنچ سے دور ہیں تو سبزی مارکیٹ میں بھی مہنگائی کا راج برقرار ہے۔

سبزی مارکیٹ بھی موسم کے زیر اثر آ گئی۔ بارشوں سے سبزیوں کی فصل متاثر ہونے لگی۔ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

ٹماٹر کی سرکاری قیمت 100 روپے فی کلو مقرر ، مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 140 روپے تک مل رہے۔ آلو بھی 100 روپے  فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔ پیاز 70 ، لہسن 500 اور ادرک 1100 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ بینگن 150، پالک 80 ، پھول گوبھی 200 اور بھنڈی 180 روپے کلو ہے۔

پولٹری مصنوعات کی خریداری بھی بدستور جیب پر بھاری ہے۔ برائلر گوشت مزید 8 روپے سستا ہونے کے بعد 567 روپے فی کلو  ہو گیا۔ فارمی انڈے 257 روپے فی درجن ہیں۔

عوام کہتے ہیں چیک اینڈ بیلنس کہیں نظر نہیں آتا۔ انتظامیہ مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد بھی نہیں کیا جا رہا۔ دکاندار من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے