اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنیکا پلان ہے، گورنر سٹیٹ بینک

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(لاہور نیوز) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترسیلات زر بڑھانے کے لیے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنے کا پلان ہے۔

کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ ترسیلات زر لانے کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز ہے، ترسیلات زر بھجوانے والوں کی شکایات کا مکمل ازالہ کرنے کا میکنزم بنا رہے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ گزشتہ مالی سال 27 ارب ڈالر کی ترسیلات زر ریکارڈ ہوئیں، ترسیلات زر کو گلف ممالک کے نظام سے منسلک کرنے کا پلان ہے، کوشش کر رہے ہیں تمام ترسیلات بینکنگ چینل سے موصول ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کراس بارڈر پیمنٹ سسٹم کے ذریعے آپس میں لنک ہیں، پاکستان اس سسٹم کا حصہ بننے کا ارادہ رکھتا ہے، ملک میں 8 ارب ڈالر کی ہنڈی اور حوالہ کی خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے