20 Jul 2023
(لاہور نیوز) چینی ڈیلرز نے دعوی کیا کہ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں مزید 4 روپے کمی کے بعد دو روز میں 144 سے کم ہوکر137 روپے کلو ہو گئی۔
چینی ڈیلرز کے مطابق گزشتہ روز3 روپےکمی کے ساتھ تھوک مارکیٹ میں چینی 141 روپے کلوفروخت ہوئی، آج مزید 4 روپے کمی کے ساتھ تھوک مارکیٹ میں چینی کی قیمت 137 روپے فی کلوہوگئی ہے جبکہ پرچون مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 روپے کلوبرقرار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت ایکسپورٹ کی اجازت دینے سے بڑھی، ادھر محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی بھی چینی کی قیمت میں اضافےکی وجہ بنیں۔