اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان میں پہلی بار ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک میں پہلی مرتبہ ڈیجیٹل کرنسی لانچ کرنے کا پلان پیش کر دیا۔

گورنر سٹیٹ بینک نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا کہ سٹیٹ بینک دنیا میں دیگر ممالک کی طرح ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کے سسٹم کا جائزہ لے رہا ہے اور جلد ہی ملک میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو منصوبے سے متعلق باقاعدہ طور پر آگاہ کیا جائے گا جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسی کا پروگرام لانچ کیا جائے گا، ابھی ڈیجیٹل کرنسی کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں کہیں کوئی دھوکہ نہ ہو جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر ڈیجیٹل کرنسی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے