اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 15 فیصد کمی، مالیت 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.63 فیصد کمی کے بعد 16 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہی ہیں جس کی وجہ زیادہ پیداواری لاگت، محدود نقدیت اور عالمی سطح پر کم طلب ہے۔

پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 13.73 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 47 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں کمی کے نتیجے میں پاکستان کی اشیا کی مجموعی برآمدات مالی سال 23-2022 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.71 فیصد کمی سے 27 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال 31 ارب 78 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ٹیکسٹائل برآمدات میں منفی نمو کا رجحان گزشتہ مالی سال کے ابتدا سے شروع ہوا جس میں صرف اگست 2022 میں معمولی اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2023 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات 10.57 فیصد سکڑ گئیں لیکن بلحاظ مقدار 39.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے تحت نٹ ویئر کی برآمدات میں قدر کے حساب سے 13.36 فیصد اور مقدار کے حساب سے 9.81 فیصد کمی ہوئی، بیڈ ویئر کی برآمدات میں بلحاظ قدر 18.26 فیصد اور بلحاظ مقدار 21.10 فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

تولیے کی برآمدات میں مالیت کے حساب سے 10.05 فیصد اور مقدار میں 17.06 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات بلحاظ قدر 17.06 فیصد اور بلحاظ مقدار 23.86 فیصد گرگئیں۔

سوتی دھاگے کی برآمدات میں 30.04 فیصد کمی اور دیگر دھاگوں کی برآمدات 31.85 فیصد کم ہوئیں، میڈ اپس (بغیر تولیہ) کی برآمدات 18.44 فیصد سکڑی اور خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات مالی سال 2023 کے دوران 24.93 فیصد بڑھ گئیں۔

رپورٹ کے تحت ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مالی سال 2023 کے دوران 57.03 فیصد کمی ہوئی جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ منصوبوں کو جدید کرنا یا توسیع دینا ترجیح نہیں رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے