اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا: خواجہ سعد رفیق

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے ایم ایل ون پر کوئی کام نہیں کیا، لاگت ساڑھے 6 ارب ڈالر سے بڑھ کر 10 ارب ڈالر پر چلی گئی ہے، ایم ایل ون کیلئے ہم چین کو منانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس بارشوں سے بنیادی ڈھانچہ شدید متاثر ہوا ہے، ریلوے ٹریک کو بھی بارشوں سے نقصان پہنچا ہے، ریلوے کے افسران اور ملازمین نے دن رات کام کر کے ٹریک بحال کیا۔

وزیرِ ریلوے کا کہنا تھا کہ کوٹلی لاڑکانہ سیکشن پر ریلوے بحال ہو چکی ہے، کوشش ہے کہ جو ٹرینیں بند ہیں انہیں بحال کیا جائے، محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود مسافروں کو سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ریلوے کی سمت ٹھیک ہوگئی ہے، اب اگلی حکومت کی ذمہ داری ہوگی، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، ریاست کیلئے کام آگے بڑھانا چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے