اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

دماغی سوچ کو خاموش کرنے اور جلد نیند لانے کے طریقے

20 Jul 2023
20 Jul 2023

(ویب ڈیسک) لوگوں کی اکثریت رات کو روشنیاں گل کرکے جب سونے لیٹتی ہے تو خیالات آگھیرتے ہیں اور نیند کوسوں دور بھاگتی ہے۔

ماہرین نے اس کےلیے بعض طریقہ کار اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

سارے کام کرنے کے بعد جب ہم سونے کےلیے لیٹتے ہیں تو فکریں، پریشانیاں، مشکلات، کرنے کے کام اور دوسری مصروفیات ذہن میں سر اٹھاتی رہتی ہیں۔

بستر اور نیند کا تعلق

بستر کو کتاب پڑھنے، کھانے پینے یا موبائل فون دیکھنے کی جگہ نہ بنائیں۔ دماغ کو شعوری طور پر بتائیں کہ یہ صرف سونے کی جگہ ہے۔ اگرآپ ایسا نہیں کرتے تو خود پر مشروط بے خوابی (کنڈیشنل انسومنیا) طاری کرلیں گے جو دھیرے دھیرے حاوی ہوتی جائے گی۔

صرف نیند کی صورت میں ہی بستر پر جائیں۔ یعنی جب نظریں بوجھل ہونے لگے، نیند کا غلبہ طاری ہو تب ہی بستر کا رخ کیجئے۔ اگرسوتے وقت موبائل فون سکرولنگ، ٹی وی دیکھنا یا کوئی اور کام کرنا ہے تو اس سے دماغ جاگنے لگتا ہے اور نیند کی جانب راغب نہیں ہوتا۔

اگر بسترپر لیٹنے کے 15 یا 20 منٹ بعد نیند نہ آئے تو اٹھ کر کسی اور کمرے میں جائیں۔ پانی پیئیں، یا کتاب پڑھ لیجئے اور اطمینان سے بیٹھنے کی کوشش کیجئے۔ جب نیند کا غلبہ ہو تو بستر پرجائیں اور دوبارہ سونے کی کوشش کیجئے۔ کوئی معمہ حل کریں جس میں دماغی قوت صرف ہو اور تھکاوٹ کا احساس ہو۔

اگر آپ یہ عمل کرتے ہیں تو دو تین چکروں کے بعد آپ کا بدن سونے کے لیےتیار ہوجائے گا۔ اس پرعمل کرکے کئی افراد کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

اسی طرح صبح ایک ہی مقررہ وقت پر بیدار ہوکر بستر سے اٹھ جائیں خواہ رات کو کتنی ہی دیر سے سوئے ہوں۔ اس سے نیند کا دورانیہ مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔ اگر یہ عمل کئی رور تک برقرار رکھا جائے تو جسمانی گھڑی ازخود بہتر ہوجائے گی۔

دماغ کو سوچ سے خالی کیجئے

نیند کے وقت ہرقسم کی پریشانی اور فکر سے دماغ کو خالی کرنا ضروری ہے۔ اس کا بہتر طریقہ ہے کہ زندگی کے خوشگوار واقعات یا بہتر تجربات کو دماغ میں دہرائیں۔ یہ عمل کوگنیٹوو ری فوکسنگ کہلاتا ہے۔ بہتر ہوگا کہ وہ لمحات دوبارہ یاد کریں جو دماغ میں واضح اور تازہ ہوں۔ اس سے ارتکاز میں مدد ملے گی۔

پھر یاد دلاتا ہوں کہ منفی خیالات اور فکریں دوبارہ ہمیں جھنجھوڑ دیتی ہیں۔ ان سے دور رہیں تو بہتر ہے۔

پٹھے اور عضلات کو پرسکون بنائیں

ایک مؤثرعمل ’ مسل ریلیکسیشن تھراپی‘ کہلاتا ہے۔ اس میں بدن کے تناؤ والے حصوں کو پرسکون رکھیں اور اسے حالتِ سکون میں لے کر آئیں۔

اس کے لیے ذہن میں خوبصورت مناظر کا تصور، موسیقی سننا، سانس کی مشقیں اور دیگر افعال مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ ضروری ہے کہ لیٹتے ہی دماغ کو سکون کی حالت میں لے جائیں اور پرسکون رہتے ہوئے نیند کو خوش آمدید کہیں۔

پریشانیوں کا ٹائم ٹیبل

دن کے وقت ہی پریشانیوں اور فکر کا وقت رکھ لیجئے اور اس پر غور کیجئے۔ اگرآپ ایسا کرتے ہیں تو رات کو ان کا حملہ نہیں ہوگا۔ اس کا سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ جو فکراورخیالات آپ کو پریشان کررہی ہیں ان کی فہرست دن میں ہی بنالیں اور لکھ کر رکھ لیجئے۔

رات کی بیداری معمول کا حصہ ہے

رات کے وقت اگرآپ کی آنکھ کھل جاتی ہے تو اسے کوئی بیماری نہ سمجھیں بلکہ یہ معمول کا حصہ ہے۔ وجہ یہ ہے کہ نیند کے چکر(سائیکل) چلتے رہتے ہیں۔ اس میں ہلکی اور گہری نیند کے جھونکے آتے اور جاتے رہتے ہیں۔ تو رات کے وقت کچھ وقت کے لیے بیداری ایک معمول کا حصہ ہوسکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ان امور پر عمل کرکے نیند کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے