اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2023ء کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ میں بہت دلچسپی لیتی ہے،ہماری مہمان نوازی اور انتظامات مثالی رہے ہیں۔ذکا اشرف نے کہا کہ یہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ بہترین انداز میں منعقد کریں گے، 15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد خوش آئند ہے، انہوں نے کہا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بھی میزبان ہیں۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ملتان کے شائقین کیلئےخوشی ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی کر رہے ہیں، پاکستانی ٹیم کیلئےاچھا موقع ہے کہ وہ بہترین کارکردگی دکھائے۔ذکا اشرف نے کہا کہ ملک کے تاریخی حیثیت کے حامل وینیوز پر کرکٹ واپس لانا میری اولین ترجیح ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ بہترین موقع ہو گا کہ وہ دباؤ والے ہائی پروفائل میچ بہترین انداز میں کھیلے اور ایشیا کپ کا ٹائٹل دوبارہ حاصل کرے جو اس نے آخری مرتبہ 2012 میں جیتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اس بات کی تمام تر صلاحیت موجود ہے اور ایشیا کپ میں غیرمعمولی پرفارمنس آنے والے ایونٹس کے لیے بھی انہیں بھرپور اعتماد فراہم کرے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ اتنےعرصے بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، اس کا کریڈٹ حکومت اور پی سی بی کو جاتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے