اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایکنک نے 'کے فور' سمیت 352 ارب کے متعدد منصوبوں کی منظوری دیدی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) نے کراچی کو پانی فراہمی کے منصوبے "کے فور" سمیت 352 ارب کے متعدد منصوبوں کی منظوری دے دی، کے فورمنصوبے کی لاگت کا تخمینہ 39 ارب 94 کروڑ روپے ہے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹیکا اجلاس ہوا، اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق "کے فور" منصوبے کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت 50، 50 فیصد رقم فراہم کریں گے۔اجلاس میں لاہور رنگ روڈ کے شمالی لوپ رائیونڈ سے ملتان روڈ کی تعمیرکی بھی منظوری دے دی گئی، رائیونڈ سے ملتان روڈ منصوبے کی تخمینہ لاگت 17 ارب 78 کروڑ روپے ہے، وزیر اعظم کے قومی پروگرام برائے سولرائزیشن آف ٹیوب ویل کی بھی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق خواز خیلا بشام ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی، کمیٹی نے لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹر وے کی تعمیر کے منصوبہ کی بھی منظوری دے دی، لاہور ساہیوال بہاولنگر موٹروے منصوبے کی لاگت 263 ارب 79 کروڑ ہے۔

ایکنک نے پاکستان ایجوکیشن فنڈ کیلئے 14 ارب روپے مختص کرنے کی منظوری دی، 16 ارب 80 کروڑ روپے کے وزیر اعظم کے لیپ ٹاپ سکیم منصوبہ منظور کر لیا۔وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق ہائیڈرومٹ سروسز کو جدید بنانے کیلئے 14 ارب 50 کروڑ روپے کا منصوبہ منظور کیا گیا، عالمی بینک محکمہ موسمیات کے منصوبے کیلئے امداد فراہم کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے