اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جے شاہ نے ٹوئٹر پر ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں ہو گا، پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں پہلا میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو کینڈی میں مدمقابل ہوں گی۔ملتان اور لاہور پاکستان میں 4 میچز کی میزبانی کریں گے،پاکستان اور بھارت 10 ستمبر کو کینڈی میں پھر مد مقابل آسکتے ہیں، ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو سری لنکا میں ہوگا۔ایشیاء کپ کے میچز 4 وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جے شاہ نے کہا کہ مجھے مینز ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، جو ایشیائی قوموں کو متحد کرنے اور یکجہتی کی علامت ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئیں مل کر کرکٹ کا جشن منائیں اور ان اقدار سے جڑ جائیں جو ہمیں متحد کرتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے