19 Jul 2023
(لاہور نیوز) ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اضافے کا سلسلہ جاری ہے، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔
انٹر بینک میں ڈالر 76 پیسے مہنگا ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 80 پیسے پر بند ہوا، 12 کاروباری روز میں ڈالر 8 روپے 36 پیسے مہنگا ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 289 روپے کا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 کاروباری روز میں 13 روپے تک مہنگا ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 85 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 95 پوائنٹس پر بند ہوا۔سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 7 ارب 95 کروڑ 15 لاکھ ننانوے ہزار مالیت کے 12 کروڑ 58 لاکھ 55 ہزار 52 شیئرز کا کاروبار ہوا۔