اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیرتربیت افسران کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کے زیرتربیت افسران نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

دورہ کرنے والے وفد میں مڈ کیرئیر منیجمنٹ کے 42 افسران شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو ادارے کی ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی۔

وفد کو پکار 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن اور الیکٹرانک ڈیٹا اینالسز سنٹر کا دورہ کروایا گیا،افسران کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سنٹر سے شہر بھر کے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کا عمل بھی دکھایا گیا،افسران کو ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ اور جدید ٹریفک منیجمنٹ سسٹم بارے بھی بتایا گیا۔

ایم ڈی محمد کامران خان نے وفد کو بتایا کہ محرم الحرام میں سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام اداروں کو ہرممکن تعاون فراہم کررہے ہیں، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں پھیلایا جارہا ہے۔

زیر تربیت سینئر افسران نے کہا کہ شہر کی سکیورٹی کے لیے سیف سٹی پراجیکٹ شروع ہونا خوش آئند ہے، موثر سکیورٹی کیلئے سیف سٹی پراجیکٹس ناگزیر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے