اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور سفاری زو میں فیلوڈیئر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد،تعداد8 ہو گئی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور سفاری زو میں فیلو ڈیئر کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کے بعد فیلو ڈیئرز کی تعداد آٹھ ہوگئی۔

لاہور سفاری زو میں فیلو ڈیئر کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، سفاری زو میں فیلوڈیئرز کی تعداد 8 ہو گئی ہے جن میں تین نر، تین  مادہ اور دو بچے شامل ہیں۔

ڈائریکٹر لاہور سفاری زو غلام رسول کا کہنا ہے کہ پیدائش کے بعد ماں اور بچے دونوں تندرست ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے مکمل دیکھ بھال کی جا رہی ہے،

فیلو ڈیئرکو شکاری ہرن بھی کہا جاتا ہے،ان کے جسم پر سفید رنگ کے دھبےہوتے ہیں،گرمی میں  فیلو ڈیئر مکئی ،گھاس اور پھل کھاتے ہیں، فیلو ڈیئر خاموشی پسند اور جھرمٹ میں رہنا پسند کرتے ہیں۔

دوسری جانب سفاری زو میں زِپ لائن منصوبہ 2023 میں مکمل کرنے کا پلان بھی تیار کر لیا گیا ہے، منصوبے کے لیے بلیک جیگوار سے لے کر جھیل تک کا  ایریا مختص کر دیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر سفاری زو نے بتایا ہے کہ زِپ لائن سواری درختوں سے اوپر اوپر تک بنائی جائے گی اور اس کا فاصلہ زمین سے 100 فٹ تک رکھا جائے گا، 12 سال سے کم عمر کا بچہ زِپ لائن سواری لینے کا اہل نہیں ہو گا، زپ لائن سواری لاہوریوں کے لیے  توجہ کا مرکز بنے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زِپ لائن کے منصوبے پر اگست سے عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا،  یہ منصوبہ دسمبر کے اختتام پر مکمل ہو جائے گا اور شہریوں کی تفریح کا مرکز نظر آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے