اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف : پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق رواں مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح 25.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 2.5 فیصد ہوسکتی ہے، مالی سال 2024 میں بے روزگاری کی شرح کم ہو کر 8 فیصد ہوسکتی ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ درآمدات پر پابندیاں پروگرام کے خاتمے تک ہٹا دی جائیں گی، پاکستان کا مالیاتی خسارہ معیشت کا 7.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کے پروگرام پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کی جائےگی، حکومت سٹیٹ بینک سے نیا قرض نہیں لےگی، اگلے سال پیٹرولیم لیوی ایک ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرنےکا امکان ہے، پاکستان کو دسمبر 2023  تک ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل کے تحت 12 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہےکہ پاکستان کو مانیٹری پالیسی میں سختی لانا ہوگی، مالیاتی خسارہ کم کرنےکے لیے صوبوں کو سرپلس بجٹ دینا ہوگا۔

خیال رہے کہ  آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو توانائی پر سبسڈی کم کرنے اور ریونیو بڑھانے کے علاوہ درآمدات پر پابندی ہٹانے کا یقین بھی دلایا ہے۔

پاکستان نے آئی ایم ایف سے تنخواہوں اور پنشن اخراجات کم کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا فنڈ بڑھانے کا وعدہ بھی کیا ہے ۔

پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ سرکاری اداروں کی مانیٹرنگ رپورٹ جاری کی جائے گی، نیشنل اکاؤنٹس کی سہ ماہی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے