اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دماغ کے مسلز نہیں ہوتے‘، نسیم کیلئے سخت الفاظ پر عامر سہیل کی ٹرولنگ

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بیٹنگ کے حوالے سے کمنٹیٹر عامر سہیل سے سخت الفاظ ادا ہوئے جس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا سامنا ہے۔

عامر سہیل نے دراصل آہستہ کھیلنے اور رنز نہ کرنے پر نسیم پر تنقید کی۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن دوران کمنٹری رمیزراجا نے نسیم شاہ کی تعریف کی اور کہا نسیم کو بیٹنگ میں اعصاب مضبوط کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

اس کے جواب میں عامر سہیل نے فوراً کہا کہ نسیم کو دماغ کے مسلز مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، اگر وہ ایسا کرلیں تو بہتر کرکٹر اور بولر بن سکتے ہیں۔

جہاں عامر سہیل نے نسیم پر تنقید کی وہیں سوشل میڈیا صارفین نے نسیم کی خوب پذیرائی کی اور کہا کہ جس طرح انہوں نے وکٹ پر کھڑے رہتے ہوئے اپنی وکٹ بچائی اور بیٹر سعود شکیل کو موقع دیا وہ حقیقی معنوں میں قابلِ تعریف تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے عامر سہیل کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ دماغ کے مسلز نہیں ہوتے۔

دوسری جانب سعود شکیل نے ناصرف اپنی ڈبل سنچری سکور کی بلکہ اس ٹیسٹ میں کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے پاکستان کا مجموعی سکور بھی بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال کھیلی جانے والی سیریز میں عامر سہیل نے نسیم شاہ کو بولنگ ایکشن تبدیل کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے