19 Jul 2023
(ویب ڈیسک) ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) نے مالی سال 24-2023 کی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح پست ترین رہی، گزشتہ مالی سال پاکستان میں مہنگائی کی شرح بے قابو رہی، پاکستان میں سخت مانیٹری پالیسی اختیار کی گئی۔
اے ڈی بی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ توقع ہے سال 2024 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح بہترہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط قائم کرنا ہوگا۔