اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شدید گرمی و حبس میں لوڈشیڈنگ، لیسکو ٹرانسفارمر بھی جواب دینے لگے

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(لاہور نیوز) گرمی اور شدید حبس کے باعث شہری سخت اذیت میں مبتلا ہیں، رہی سہی کسر بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی ٹرانسفارمرز جواب دے گئے۔

گرمی اور شدید حبس سے شہریوں کا برا حال کر دیا، موسم کی شدت کے باعث بجلی کی طلب بھی بڑھ  گئی مگر لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا، سسٹم پر لوڈ بڑھتے ہی ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز جواب دینے لگے، دیگر تکنیکی خرابیوں کے باعث بھی  متعدد علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم  رہتے ہیں۔

 لیسکو کی بجلی کی طلب 4 ہزار 900 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 4 ہزار 600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، لیسکو کو 300 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

لیسکو نے دیہی علاقوں میں 2 اور ہائی لاسز فیڈرز پر 4 سے 5 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا لیکن شہر کے مختلف علاقوں میں شیڈول کے برعکس لوڈشیڈنگ  ہو رہی ہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پریشان کر رکھا ہے، دن بھر سکون نہیں ملتا، کاروبار بھی متاثر ہورہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے