اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

باجوڑ : تین روزہ بین الاضلاعی وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) باجوڑ میں کھیلا جانے والا تین روزہ پہلا بین الاضلاعی سپیشل پرسنز امن وہیل چیئر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگیا۔

فائنل میچ اور اختتامی تقریب باجوڑ سپورٹس کمپلیکس خار میں منعقد ہوئی۔ اختتامی تقریب میں ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ حکام، خصوصی افراد، آفیشلز اور سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں علاقے کے نوجوانوں نے شرکت کی۔

تین روزہ ٹورنامنٹ میں دیر، باجوڑ، مردان، بنوں، سوات اور تخت بھائی کی خصوصی پرسنز کی ٹیموں نے حصہ لیا جن کے مابین وہیل چیئر ریس اور ہینڈ ریسلنگ کے مقابلے بھی ہوئے۔

کرکٹ کے فائنل میچ میں باجوڑ گلونہ نے دیر ٹائیگرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

مہمان خصوصی نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں، رنراپ اور فاتح ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کیلئے میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں علاقائی فنکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا۔

خصوصی افراد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے