اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یوم عاشور 29 جولائی کو ہو گا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتے کو ہو گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس چیئرمین مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران، وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ کہیں سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، ماہ محرم الحرام 1445 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 20 جولائی بروز جمعرات کو ہو گی جبکہ یوم عاشور 29 جولائی بروز ہفتے کو ہو گا۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا ہے کہ ہمیں بھائی چارے کو اس ماہ میں فروغ دینا چاہیے، پاکستان ہم سب کا ہے اس کو مضبوط بنائیں اور مل کر وحدت کو عام کریں۔

علاوہ ازیں پورے ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی منعقد ہوئے، کراچی میں رات 8 بج کر 10 منٹ کا وقت چاند نظر آنے کیلئے مقرر تھا لیکن اس دوران چاند نظر نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے