18 Jul 2023
(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
پارٹی کی رجسٹریشن کیلئے قانونی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہیں، دستاویزات میں پارٹی منشور اور پارٹی عہدیداروں کا ڈیکلریشن بھی شامل ہے۔
دستاویزات کے مطابق جہانگیر ترین پارٹی کے چیئرمین ہوں گے، استحکام پاکستان پارٹی نے انتخابی نشان کیلئے بھی درخواست جمع کرا دی، شاہین کا انتخابی نشان طلب کیا گیا ہے۔