اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

واسا حکام کی سستی کے باعث شیرانوالا واٹرٹینک کی تعمیر کا کام بند

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) واسا حکام کی سستی کے باعث شیرانوالا واٹرٹینک کی تعمیر کا کام بند پڑا ہے۔ ڈیڈلائن کے ایک سال 3 ماہ بعد بھی منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

شیرانوالا واٹر ٹینک کی تعمیر کا کام واسا حکام کی غفلت کی نذر ہو گیا۔ واٹر ٹینک کی تکمیل کیلئے 20 مارچ 2022ء کی ڈیڈ لائن دی گئی تاہم منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ واسا نے شیرانوالا فلائی اوور کے ساتھ واٹر ٹینک کو لینٹر ڈال کر ادھورا چھوڑ دیا۔ زیر تعمیر واٹر ٹینک میں گندے پانی کا بسیرا ہے۔

بلڈنگ مٹیریل کو بھی لاوارث چھوڑ دیا گیا۔ لینٹر کا سامان، سریا اور دیگر مٹیریل مستی گیٹ پارک میں پھینک دیا گیا۔ واٹر ٹینک کی تعمیر کے دوران مستی گیٹ پارک کا جنگلہ بھی دو مقامات سے ٹوٹ گیا۔ پارک میں گھاس ختم ، بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور انفراسٹرکچر تباہ حال ہو چکا ہے۔ مستی گیٹ کے رہائشی پارک کی سہولت  بھی محروم ہو گئے۔

مستی گیٹ واٹر ٹینک کا رقبہ سات ایکڑ پر محیط ہے۔ واٹر ٹینک سے 55 ایکڑ ملحقہ علاقوں کا بارش کا پانی جمع ہونا تھا۔ پانی کے نکاس کیلئے 1700 میٹر آر سی سی ڈرین بچھائی جانی تھی۔ واٹر ٹینک کی تعمیر کیلئے 19 کروڑ 76 لاکھ 10 ہزار روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔

واسا انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شیرانوالا واٹر ٹینک کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ فنڈز کی کمی کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے