اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آٹا اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔

 

 

چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ان کی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے گی۔

سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی کہ صوبہ میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں، اجلاس میں صنعت اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے