اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

چکن 600 سے نیچے آ کر بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(لاہور نیوز) سستا پروٹین سستا ہو کر بھی مہنگا ہی ہے۔ چکن 600 سے نیچے آ کر بھی متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہے۔

اشیائے ضروریہ کے دام بدستور جیب پر بھاری ہیں۔ ڈیمانڈ کم ہونے سے برائلر 21 روپے سستا ہوا۔ فی کلو قیمت 582 روپے مقرر کی گئی۔ فارمی انڈے مزید 2 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 257 روپے ہو گئی۔

ادھر سبزیاں اور پھل بھی پہنچ سے باہر ہیں۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر 140 ، لہسن 520 ، پیاز 60 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 1100، آلو 100 روپے فی کلو مل رہے۔

پھلوں میں درجہ اول سیب 450 ، آلو بخارا 360 روپے فی کلو دستیاب، جامن 220 ، انگور 400، لیچی 420 روپے فی کلو ہے۔ خوبانی 250، آڑو 280 اور کھجور ایرانی 640  روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔ کیلے درجہ اول 220 اور درجہ دوم 180 روپے فی درجن ہیں۔

عوام کہتے ہیں برائلر گوشت سستا ہو کر بھی مہنگا ہے۔ پھل اور سبزیاں بھی قوت خرید سے باہر ہیں۔

انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹوں پر عملدرآمد کرانے میں بھی مسلسل ناکام ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے