اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کے مستقبل پر انتہائی سنجیدہ سوالات اُٹھنے لگے

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک کی وفات کے بعد فرنچائز کے مستقبل پر انتہائی سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے۔

پی ایس ایل میں 2017 میں چھٹی ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، شون پراپرٹیز نے 5.21ملین ڈالرسالانہ کے عوض 8 سال کیلئے ملتان سلطانز فرنچائز خریدی مگر ایک سیزن بعد ہی عدم ادائیگی پر معاہدہ منسوخ کر دیا گیا۔

دسمبر 2018  میں عالمگیر ترین اور علی ترین کے کنسورشیم نے 6.35 ملین ڈالر سالانہ کی سب سے بڑی بولی لگا کر7سال کیلئے ملتان سلطانز کو حاصل کرلیا،اکثریتی شیئرز عالمگیر ترین کے پاس ہی تھے،2021 میں علی کا فرنچائز کے ساتھ تعلق ختم ہو گیا اور عالمگیر واحد مالک بن گئے، اس حوالے سے میڈیا ریلیز بھی سامنے آئی تھی۔

اس سال ٹیم چیمپئن بنی مگر اس کے بعد اگلے دونوں ایڈیشنز کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،گوکہ فیلڈ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی میں بہتری آ گئی مگر انتہائی مہنگی فرنچائز ہونے کے سبب ہر سال اربوں روپے کا نقصان بھی ہوتا رہا،البتہ فنانشل ماڈل میں بہتری کے بعد اب نقصان میں کمی آنا شروع ہو گئی تھی،عالمگیر ترین کی وفات کے بعد ٹیم کے مستقبل پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی ترین کی فرنچائز سے علیحدگی کے وقت یہ کہا گیا تھا کہ اونرشپ کی تبدیلی کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے، مگر اب بھی کاغذات پر علی ترین ہی شریک مالک ہیں،عالمگیر ترین کی وفات کے سبب پی سی بی ان سے رابطہ کرکے مستقبل کے پلانز معلوم کرے گا،اگر وہ مالکانہ حقوق برقرار رکھنا چاہیں تو انہیں اس کا حق حاصل ہے۔

فرنچائز فیس سمیت ادائیگیاں علی ترین کو ہی کرنا ہوں گی،البتہ اگر انہوں نے فرنچائز کو سنبھالنے میں عدم دلچسپی دکھائی تو پھر بورڈ ری بڈنگ کرائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملتان سلطانز نے مسلسل مالی خسارے کے سبب کئی برس قبل پی سی بی سے مسئلے کا حل تلاش کرنے کا بھی کہا تھا،اس حوالے سے گورننگ کونسل کی میٹنگ میں ایک فرنچائز اونر نے بھی یہ بات اٹھائی جس پر دیگر نے بھی بظاہر تائید کی تھی۔

اس وقت کئی مالکان سلطانز کو ریلیف دینے کے حق میں نہیں تھے مگر سامنے آ کر کسی نے کچھ نہ کہا، اس کے بعد کئی بار معاملے پر بات ہوتی رہی، ملتان نے فرنچائز فیس میں کمی اور اقساط میں ادائیگی کا بھی کہا مگر قانونی مسائل کے سبب کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا،بورڈ کو کہا جاتا رہا کہ اگر فیس میں کمی کی تو ماضی کا کوئی بھی بڈر عدالت جا کر کہہ سکتا ہے کہ اتنی رقم تو ہم بھی دے سکتے تھے، ہم سے کیوں معاہدہ نہ کیا گیا۔

تمام ٹیموں سے فیس لیے بغیر لیگ کرانے کی تجویز کم رقم کے عوض فروخت ہونے والی فرنچائز نہیں مانیں کیونکہ اس سے ان کا منافع کم ہو جاتا، بورڈ نے ملتان سلطانز کو ری بڈنگ کی بھی تجویز دی مگر اسے تسلیم نہ کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ یہ مسئلہ کبھی حل ہی نہیں ہو سکا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے