اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گال ٹیسٹ: بارش کے باعث تیسرے روز کا کھیل تاخیر کا شکار

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کی وجہ سے تاحال شروع نہ ہو سکا۔

گال میں اس وقت بارش ہورہی ہے جس کے سبب میچ کا آغاز نہیں ہوسکا، بتایا جارہا ہے کہ بارش ہلکی ہے لیکن آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنائے، آج تیسرے روز کھیل کا آغاز سلمان علی آغا اور سعود شکیل کریں گے۔

گزشتہ روز دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے سکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں 312 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی اور انہوں  نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔

دوسری جانب پاکستان کی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہیں رہا، عبداللہ شفیق 19 ، امام الحق 1، کپتان بابر اعظم 13 اور سرفراز احمد صرف 17 رنز ہی بنا پائے اور شان مسعود نے 39 رنز سکور کیے۔

بعدازاں سعود شکیل اور آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کے سکور کو آگے بڑھاتے ہوئے 221 تک پہنچا دیا جبکہ گزشتہ روز بھی بارش کے سبب میچ روکنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے