18 Jul 2023
(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کوحتمی شکل دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی ویمن کرکٹ ٹیم دسمبر میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔
پاک نیوزی لینڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی میچز میں 3، 5 اور 9 دسمبر کو مدمقابل ہوں گی جبکہ خواتین ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچز 12، 15 اور 18 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، یہ تینوں ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان ویمنز ٹیم ستمبر میں جنوبی افریقہ اور اکتوبر میں بنگلا دیش سے بھی میچز کھیلے گی۔