18 Jul 2023
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس سال نیوزی لینڈ کیخلاف 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، میچز کا مقصد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کو بھرپور تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے 10 میچز کے انعقاد پر راضی ہوئے ہیں، ان 10 میں سے 5 میچز جنوری میں نیوزی لینڈ اور 5 میچز اپریل میں پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
نیوزی لینڈ میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 12 سے 21 جنوری کے درمیان ہوں گے، 12 جون کو آکلینڈ، 14 جون کو ہملٹن ،17 جون کو ڈیونیڈن جبکہ 19 اور 21 جون کو کرائسٹ چرچ میں میچز ہوں گے ۔
پی سی بی کے مطابق اپریل میں پاکستان میں ہونے والے 5 میچز کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا، قومی ٹیم آسٹریلیا میں سیریز کھیلنے کے بعد براہ راست نیوزی لینڈ پہنچے گی۔