اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودی مشن کیلئے درآمدی گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ مدت کم کرنے کا فیصلہ

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز ملنے کے بعد وفاقی حکومت نے سعودی مشن کیلئے درآمدی گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ کی مدت میں کمی اور 2 سعودی ایئر لائنز کو پروازوں کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ  کی مدت میں ایک سال کی کمی خصوصی کیٹیگری کے تحت دی جائے گی، اس حوالے سے حکومت نے گاڑیوں کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ کی مدت 3 سے کم کر کے 2 سال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گاڑیاں 2 سال کے اندر فروخت کرنے پر 100 فیصد ٹیکس عائد ہو گا، درآمدی گاڑیاں 2 سال کے بعد فروخت کرنے پر ٹیکس چھوٹ ہو گی۔

اس سے قبل 3 سال کے بعد گاڑی کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ کی سہولت تھی، فیصلے کا اطلاق سعودی سفارت خانے اسلام آباد اور پاکستان میں قونصلیٹ جنرل پر ہو گا، ٹیکس چھوٹ کی مدت میں کمی کا فیصلہ سعودی سفیر کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ریاض ایئر لائن کو پاک سعودی روٹ پر نامزد کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے، سعودی فلائی عدیل کو بھی پاک سعودی روٹ پر نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ سے 3 الگ سمریوں کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے