اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو سے ملاقات

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو سے ملاقات کی، ملاقات میں بین الاقوامی معاشی صورتحال اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے پاک فضائیہ کو جدت سے استوار کرنے اور مقامی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے جاری مختلف منصوبوں کا تذکرہ کیا، سربراہ پاک فضائیہ نے وزیر خزانہ کو پاک فضائیہ کے نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے آگاہ کیا۔

سربراہ پاک فضائیہ کے مطابق نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ سے ایوی ایشن، سپیس، آئی ٹی، سائبر اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، ترقی اور اختراع کو فروغ ملے گا، نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پراجیکٹ کے ذریعے پاکستان کے لیے اقتصادی، تکنیکی اور سائنسی فوائد کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے معیشت کو ترقی اور استحکام کی جانب گامزن کرنے کے لیے حکومت کی عملی پالیسیوں اور اقدامات کی تعریف کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی بے مثال پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت پاکستان، پاک فضائیہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، وزیر خزانہ نے پاکستان کو ایک خوشحال اور معاشی طور پر مستحکم ملک بنانے کی غرض سے حکومت پاکستان کی جانب سے نافذ کی جانے والی اقتصادی پالیسیوں اور وسیع منصوبوں کا ذکر کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے