اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سٹرابیری انسان کو کن خطرناک بیماریوں سے بچا سکتی ہے؟جانئے

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ سٹرابیری انسان کو دل کے دورے اور فالج کی بیماری سے بچا سکتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق وٹامن سی سے بھرپور سٹرابیری شریانوں میں ہائی کولیسٹرول کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ کو روکتی ہے اور مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ سٹرابیری کے یہ فوائد کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

 سائنسدان یہ دیکھنا چاہتے تھے سٹرابیری کھانے کے بعد صحت پر اس کے اثرات کیسے ظاہر ہوتے ہیں؟ اس کیلئے انہوں نے 20 سال کی عمروں کے آس پاس 23 صحت مند رضاکاروں کو تحقیق میں شامل کیا جن میں سے کچھ کو 500 گرام سٹرابیری سے بنا مشروب دیا اور دیگر کو عام چینی سے بنا مشروب دیا گیا۔ آدھے گھنٹے بعد انہوں نے خون کے نمونے لیے، اس عمل کو ہر 30 منٹ میں چار گھنٹے تک دہرایا گیا۔

تحقیق کے نتائج میں پایا گیا کہ جن لوگوں کو سٹرابیری کا مشروب پیش کیا گیا تھا، ان میں کم کثافت والے لیپو پروٹین (LDL) یعنی خراب کولیسٹرول کی مقدار بہت کم تھی بہ نسبت  ان افراد کے جنہوں نے عام چینی پر مشتمل مشروب استعمال کیا،یہ صحت بخش نتائج سٹرابیری پینے کے محض ایک گھنٹہ کے اندر ظاہر ہوئے۔

واضح رہے کہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی ایک نقصان دہ شکل ہے جو خون کی نالیوں کو تنگ کرنے اور بلاک کرنے کا سبب بنتی ہے جس کے باعث دل کا دورہ پڑسکتا ہے یا فالج ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے