اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

تھر کے کوئلے سے رواں سال کے آخر میں کتنے میگاواٹ بجلی بنے گی؟بڑی خبر سامنےآگئی

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(ویب ڈیسک) تھر کے کوئلے سے رواں سال کے آخر تک مزید 600 میگا واٹ بجلی بنے گی۔

تھر کول سے بجلی کی مجموعی پیداوار 3300 میگا واٹ تک بڑھ جائے گی، تھر کا کوئلہ اب تک 2.5 ارب ڈالر کی بچت کا ذریعہ بنا ہے، کھاد سازی، سیمنٹ اور دیگر پاور پلانٹس میں استعمال کر کے سالانہ 8 ارب ڈالر بچائے جا سکتے ہیں۔محمد اظہر ملک نائب صدر سائٹ آپریشنز اینگرول کول مائننگ کمپنی نے تھربلاک ٹو میں کوئلے کی کان کا دورہ کرنے والےصحافیوں کو بتایاکہ اس وقت تھر بلاک ٹو میں کوئلے کی کان سے سالانہ 7.5ملین ٹن کوئلہ نکل رہا ہے جس سے 3 پاور پلانٹس میں 1300میگا واٹ بجلی بنائی جا رہی ہے، یہ پاکستان میں پن بجلی اور نیوکلیئر انرجی کے بعد سستی ترین بجلی ہے۔

رواں سال کے اختتام تک کان کی توسیع کا تیسرا مرحلہ مکمل ہوگا اور سالانہ پیداواری گنجائش 11.5ملین ٹن تک بڑھ جائیگی، توسیع کے بعد پورٹ قاسم میں لگنے والے ایک نجی پاور پلانٹ کو بھی تھر کے کوئلے کی فراہمی شروع کردی جائیگی جو 660میگا واٹ بجلی پیدا کرے گا، تھر بلاک ون میں لگنے والا پاور پلانٹ بھی1300میگا واٹ بجلی بنارہا ہے اس طرح رواں سال کے اختتام تک دونوں بلاکس سے نکلنے والے تھر کے کوئلے سے 3200 میگا واٹ بجلی تیار کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے