اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گال ٹیسٹ: دوسرے روز کھیل ختم ، پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے۔

کھیل کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 312 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جس کے جواب میں پاکستان کی اننگز کے آغاز پر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوگیا اور آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی ہے، سلمان آغا61 اور سعود شکیل 69 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں، بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل جلد ختم کردیا گیا۔

پاکستان کی جانب سے بیٹر امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن یہ جوڑی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی ،امام الحق دوسرے اوور میں صرف 1 سکور پر ہی پویلین لوٹ گئے اس کے بعد عبد اللہ شفیق بھی صرف 19 رنز پر پربتھ جے سوریا کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔

شان مسعود 30 گیندوں پر 39 رنز بناکر رمیش مینڈس کا شکار ہوئے جس کے بعد کریز  پر آئے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کے سکورز کو زیادہ دیر آگے نہ بڑھا سکے اور پربتھ جے سوریا کی گیند پر صرف 13 رنز پر سدیر اسمارا وکرما کو کیچ دے دیا، وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے 15 گیندوں پر 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

دوسرے روز کھیل کا آغاز سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز سے کیا، تاہم کھیل کے دوسرے روز بھی سری لنکن کھلاڑی پاکستانی باؤلرز کے آگے اچھی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔سری لنکا کی جانب سے دوسرے روز کھیل کا آغاز دھننجیا ڈی سلوا اور رمیش مینڈس نے کیا لیکن رمیش مینڈس 40 گیندوں پر 5 رنز بنا کر ابرار احمد کا شکار ہوگئے۔

جس کے بعد فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے دھننجیا ڈی سلوا کو 122 رنز کے ساتھ پویلین بھیج دیا، دھننجیا ڈی سلوا نے 214 گیندوں پر 122 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کوسن رجیتھا بھی صرف 8 رنز پر ابرار احمد کی گیند پر عبد اللہ شفیق کو کیچ دے بیٹھے، یوں پہلی اننگز میں سری لنکن ٹیم 312 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے