اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) موسم گرما میں بھی ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ نہ رک سکی۔ شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب نہیں۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کا فی کلو ریٹ 177 روپے مقرر کیا گیا لیکن شہر میں 220 روپے فی کلو تک فروخت جاری ہے۔ بلیک مارکیٹنگ کو روکنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ بلیک مارکیٹنگ نہ روکنے اور چھوٹی دوکانوں کے خلاف کارروائی کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ بڑے مافیا کو پکڑنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں کو پکڑ رہی ہے۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس سمیت مختلف اداروں کا عملہ چھوٹے دکانداروں سے بھتہ لے رہے ہیں۔ ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹس پر ریٹ کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ دکاندار کو مہنگی ایل پی جی ملے گی تو وہ مہنگی ہی فروخت کرے گا۔ انتظامیہ حیلے بہانے کرکے عام دکاندار کو پریشان کر رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے