اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی مہنگی کرنے کا عندیہ، سولر سسٹم کی مانگ میں اضافہ

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) بجلی کا فی یونٹ مہنگا کرنے کا عندیہ اور گرمی کی شدت بڑھنے سے سولر سسٹم کی مانگ بڑھ گئی۔

ایک جانب حکومت نے بجلی مہنگی کر دی تو دوسری طرف سولر سسٹم کی امپورٹ غیر اعلانیہ بند ہو گئی۔ لاہور کی سولر مارکیٹ میں سولر پینلز کی قلت سر اٹھانے لگی۔ سولر ڈیلرز  نے حکومت سے کنٹینرز فوری ریلیز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

صدر سولر مارکیٹ ہال روڈ مزمل اسلم کا کہنا ہے اس وقت ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے لیکن مارکیٹ میں سولر کی سپلائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت سولر پینلز اور انورٹرز کو لگژری آئٹم کی کیٹیگری سے نکالے۔ قیمتیں کم ہونے کے باوجود مارکیٹ میں سولر پینلز کی کمی ہے جس سے قیمتیں پھر متاثر ہو رہی ہیں۔

شہری بھی معیاری سولر پینلز کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے۔ شہریوں کا کہنا ہے معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے پینلز شارٹ ہیں۔ ڈیلرز  ہر بار یہی کہہ رہے ہیں کہ کچھ دنوں تک سپلائی آ جائے گی۔ حکومت سپلائی بحال کرے اور سولر سستا کرے تاکہ ہر شہری سسٹم  باآسانی لگوا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے