اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور ہائیکورٹ کا ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانے کا عندیہ

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نےموٹر سائیکل پرہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف دائر درخواستوں پرسماعت کی ، عدالت نے لاہور کی سٹرکوں پر ٹریفک وارڈنز کا جگہ جگہ سڑک بلاک کرکے چالان کرنے پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔

لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ ہیلمٹ نہ پہننے والے شہری پر پانچ ہزار روپے جرمانہ کریں، خلاف ورزی کرنے والے  خود بخود ٹھیک ہو جائیں گے ، پہلے10دن ہیلمٹ کی تشہیرکریں اور شہریوں کو آگاہی دیں، آدھی سڑک بلاک کرکے وارڈنز چالان کر رہے ہوتے ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔

عدالت نے سی بی ڈی انڈر پاس میں بارشی پانی کھڑا ہونے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا، عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ انڈرپاس پہلی بارش بھی برداشت نہیں کرسکا، چیف انجینئرایل ڈی اے کوخودبخود مستعفی ہو جانا چاہیے تھا۔

عدالت نے پانی کھڑا ہونے سے اردگرد کے گھروں کے متاثرہونے پر رپورٹ طلب کرلی جبکہ کیس کی مزید سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کردی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے